سر دار اختر جان مینگل سے بی این پی پنجگور کے وفد کی ملاقات

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل سے بی این پی پنجگور کے وفد کی ملاقات، وڈھ کی کشیدہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل سے بی این پی کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر حاجی زاہد حسین، ضلعی سینئر ناہب صدر ایڈوکیٹ یونس بلوچ، نائب صدر حمید بلوچ کی قیادت میں ڈاکٹر اسلم بلوچ، دادجان بلوچ، شیر احمد رضاء رند،طلال رند ڈاکٹر چاکر اسلم، تابش بلوچ، نبیل بلوچ،احمد علی صدام حسین، ولید مینگل، انکل غلام نبی، عمران حمید اور دیگر ساتھیوں نے وڈھ میں سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال اور وڈھ کی کشیدہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی کو بزور طاقت دیوار سے لگانے اور ہمیں سیاسی جہد و جہد سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریاست ہماری قومی اور اصولی موقف سے خوش نہیں ہے اسلئے ڈیتھ اسکواڈ اور دیگر بی این پی مخالف قوتوں کو سر گرم کیا گیا ہے اور ان میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔وڈھ میں کوئی قبائلی مسلہ نہیں ہے۔سرکاری لائسنس یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کو پالا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے