بلو چستان کے 35 اضلاع میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات کے موقع پر 2 ر وز کے لئے دفعہ 144نافذ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے 35اضلاع میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات کے موقع پر آئندہ دوروز تک کے لئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔ ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری داخلہ بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے علا وہ بلو چستان کے 35اضلاع میں آج بلدیا تی اداروں کے چیئر مین اور وائس چیئر مین انتخابات ہو نے جا رہا ہے جس کے دوران امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لئے دفعہ 144کے تحت اسلحہ لیکر چلنے اور اسکی نمائش پر 7جولائی تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق قانون نافذ کر نے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں پر نہیں ہو گا۔