بلو چستان میں مزید نا انصافیوں، ظلم وجبر کو کسی بھی صورت میں بر داشت نہیں کیا جائے گا، واجہ جہانزیب بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے مرکزی کال پر وڈھ کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال،بلو چستان بھر میں بھتہ خوری، مسلح جتھوں،ڈیتھ اسکوارڈ کی سر گرمیوں میں اضافہ، پارٹی کے قومی مقبول رہنماء سر دار اخترجان مینگل کے خلاف جا ری سازشوں، لاپتہ افراد کی عدم بازیا بی، قوم وطن دوست تر قی پسند سیاسی جماعتوں کے جمہوری جدو جہد کے خلاف رکا وٹیں اور مشکلات پیدا کرنے ودیگر عوام دشمن نا روا پا لیسیوں کے خلاف بروز ہفتہ 8جولائی 2023کو بلو چستان بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے انعقاد میں عوام اور کارکنوں کی بھر پور شرکت کویقینی بنا کر یہ ثابت کیا جائے کہ بلو چستان میں مزید نا انصافیوں، ظلم وجبر کو کسی بھی صورت میں بر داشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی عوام کو مزید مسلح جتھوں، ڈیتھ اسکوارڈ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکم پر چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی بلو چستانی عوام کے بھر پور عوامی تائید و حمایت سے ہمیشہ عوام دشمن پا لیسیوں کا سیا سی اور جمہوری انداز میں مقابلہ کر تے چلی آرہی ہے اور اسکے پاداش میں سابق آمر پرویز مشرف رجیم کے دور میں پارٹی کے سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل و غارت گیری کا نشانہ بنا گیا اور پارٹی کی سیا سی جمہوری، قومی حقوق کی جدوجہد پر قد غن لگانے کی بھر پور طاقت کا استعمال بھی کیا گیا تاکہ بلو چستان کے سائل وساحل کے لوٹ کسوٹ کے خلاف موثر مضبوط آواز کو دبایا جا سکے لیکن پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے تمام واقعات ظلم و جبر کاسیا سی طورپر مقابلہ کر تے ہوئے اپنے عوام کو مشکل اور مظالم کے ادوار میں کبھی بھی تن و تنہا نہیں چھوڑا اور عوام کے اندر رہ کر اپنے قومی وطنی جمہوری جدو جہد کر نے کا بھر پور سیا سی کر دار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آمر قوتیں آج کہیں بھی نہیں دکھائی دیتی جو اپنے اقتدار کے دوران بلو چستانی عوام کو للکارتے ہوئے بڑے بڑے دعوے اور دھمکیاں دیا کر تے تھے لیکن بی این پی تمام تر مظالم کے باوجود عوامی تائید و حمایت میں کمی اور عوامی پذیرائی کو کمزور نہیں کر سکا اور آج پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ اس بات کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ یہاں کے عوام کے حقوق کے حقیقی ترجمان نمائندہ سیا سی جماعت ہے جنہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر یہاں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے واضح اصولی موقف بیانیہ اپنایا ہو ا اور عوام کے اعتماد، بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام سیا سی جماعتیں بی این پی کے موقف کو درست اور بر حق سمجھتی ہیں اسکی بنیا دی وجہ یہ ہے کہ پارٹی نے بلو چ قوم اور بلو چستانی عوام کے اجتماعی قومی مفادات کو اولیت دی لہٰذا پارٹی کے کارکنان ایک بار پھر بلو چستان میں رہ نماء ہو نے والے انسانی حقوق کی پا ما لیوں اور ناروا پا لیسوں کے خلاف اٹھ کر سیا سی اور قومی جمہوری جدو جہد کر مضبوط کریں۔