بلوچستان میں مون سون کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مون سون کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اس حوالے سے کنٹی جنسی اور ریسکیو پلان ترتیب دے دئیے ہیں عملے کی چھٹیاں منسوخ اور کنڑول روم قائم کردیا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا کہ جمعرات سے صوبے کے کچھ علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات سے رابطے میں ہیں، صوبے کے ہر ضلع میں پانچ پانچ سو خاندانوں کیلئے امدادی سامان بھجوادیا ہے، مون سون کے حوالے سے کنٹی جنسی اور ریسکیو پلان ترتیب دے دئیے ہیں پی ڈی ایم اے کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور مرکزی کنڑول روم قائم کردیا ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے میں گذشتہ سال کی بارشوں سے کئی پل ٹوٹے ہوئے ہیں، معمولی بارشوں سے ٹریفک کے معطل ہونے کا احتمال ہے شہری مون سون کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں جہانزیب خان نے بتایا کہ مون سون کے آغاز کے دوران پکنک پوائنٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس لئے ڈیم اور گہرے پانی میں جانے سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے