کوہلو، مچھروں کی بہتات محکمہ صحت اور ملیریا یونٹ غیر فعال، شہری مچھروں کے وار سے ملیریا میں مبتلا ہونے لگیں
کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مچھروں کی یلغار نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ضلع کے مختلف علاقوں مری کالونی،ایف سی کالونی،پیپلز کالونی،نیوکلی،میرکرم خان شہر،میر ہزار واڈھ،تمبو،گاڑداوغ،ملک زئی سمیت مختلف علاقوں میں مچھروں کی بہتات سے شہری عاجز آگئے ہیں شہریوں نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ضلع میں ملیریا یونٹ اور محکمہ صحت ملیریا کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہے مچھروں کے خاتمے کیلئے اب تک صرف ایک دن کچھ مخصوص علاقوں میں اسپرے کیا گیا ہے جس کے باوجود اسپرے مچھروں کے خاتمے میں بے سود ثابت ہوا ہے جس کے بعد کئی سولات نے جنم لیا ہے شہریو ں کے مطابق مچھروں کے وار سے اب تک درجنوں افراد ملیریا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور مختلف سرکاری ونجی میڈیکل سینٹروں میں اپنے علاج معالجے میں ہزاروں روپے خرچ کرچکے ہیں مگر دوسری جانب سے ضلع میں کام کرنے والے ملیریا یونٹ اور محکمہ صحت کی جانب سے ملیریا کے روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے سرشام سے مچھروں کی وار سے جہاں شہری کھلے آسمان میں بیٹھنے سے پریشان ہیں وہی رہی سہی کسر واپڈ حکام کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پوری کردیتی ہے کمروں کے اندر بجلی نہیں باہر مچھر کی یلغار سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لیکر ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔