کنسٹرکشن انڈسٹری سست روی کاشکار،سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں کمی ریکارڈ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) کنسٹرکشن انڈسٹری سست روی کاشکار،جون کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں80 اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی مجموعی فروخت جون 2023کے دوران80 اعشاریہ 22 فیصد کمی سے 4 اعشاریہ 63 ملین ٹن رہی، سیمنٹ کی برآمدات میں59 اعشاریہ 102 فیصد اضافے سے 5لاکھ76ہزار 309 ٹن رہی۔

سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال 2022-23کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت71 اعشاریہ 15 فیصد کمی سے44 اعشاریہ 579 ملین ٹن رہی، سیمنٹ کی مقامی فروخت 16فیصد کمی سے40 اعشاریہ 13ملین ٹن رہی،مالی سال2022-23 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ13 اعشاریہ 13 فیصد کمی سے 4 اعشاریہ 566 ملین ٹن رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے