کسی بھی عقیدے کے مقدسات کی توہین قابل قبول نہیں، پوپ فرانسیس

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے کہا ہے کہ سویڈن میں پیش آنے والے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق پوپ فرانسیس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی۔ انہوں نے سویڈن میں پیش آنے الے واقعے کو ناقابل قبول گستاخانہ عمل قرار دے دیا۔پوپ فرانسیس کا کہنا تھا کہ ‘آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کے مقدسات کی توہین اور اسکی اجازت دینا قابل قبول نہیں۔ آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب کی بے حرمتی قابل مذمت اور کسی بھی عقیدے کے ماننے والوں کی دل آزاری ناقابل برداشت ہے۔’عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ ‘ہمارا ہدف مذہبی احساس کو تعاون، بھائی چارے اور نیکی کے ٹھوس کاموں میں تبدیل کرنا ہے۔’گزشتہ دنوں سویڈن میں پولیس نے شہری کو عید کے دن مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ مظاہرے کے بعد اس شخص نے قرآن مجید کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔
اس حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں اسلامی مقدسات کی بے حرمتی روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ترکیے، مراکش، اُردن اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مسلم ریاستوں کی طرف سے بھی سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے