ڈالر کو پھر ریورس گیئر لگ گیا ،روپیہ مزید تگڑا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 روپے 49 پیسے کم ہو کر 275 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 روپے تک سستا ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے