عوامی خدمت ہمارا مقصد ہے بار بار ہمیں منتخب کیا جس پر لوگوں کے شکرگزار ہیں، سردار صالح محمد بھوتانی

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) عوامی خدمت ہمارا مقصد ہے بار بار ہمیں منتخب کیا جس پر لوگوں کے شکرگزار ہیں ہمارا عوام سے ووٹ کا رشتہ نہیں رہاہے جو لسبیلہ حب کے لوگ بخوبی جانتے ہیں ہم ہمیشہ بلاتفریق دکھ سکھ میں ساتھ رہے ہیں اور انشاللہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے الیکشن میں دونوں صوبائی اور قومی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ ان خیالات کااظہار سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی نے وندر میں ان سے ملنے آنے والے لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل سیاست میں طرح طرح کے لوگ آرہے ہیں لیکن عوام بھی باشعور ہے وہ اپنے لیے ایسے نمائندوں کو منتخب کرے جو ان کے حقوق کا تحفظ کرسکے اور الحمدللہ ہم نے یہ ہربار ثابت کیاہے کبھی پیچھے نہیں ہٹے حقوق کے دفاع میں سب سے پہلے بڑھ کر سامنے آئے اور سرخرو ہوئے ہیں۔ سیاست کا آغاز 1974 سے کیا لیکن 1988 میں باقاعدہ سیاست شروع کی اور آپ لوگوں کے تعاون سے ایوانوں تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں دونوں صوبائی نشستوں اور قومی نشست پر الیکشن لڑیں گے ہم نے لوگوں کے تعاون سے ضلع حب بنایا اور بلدیاتی الیکشن میں وندر کے علاؤہ تمام جگہوں پر کامیابی حاصل کی وندر کی جیت مخالف گروپ کے بس میں نہیں تھی لیکن اپنے ساتھیوں نے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ کر کامیابی کو ناکامی تبدیل کیا۔ ہم عوام کی محبت اور خلوص کا دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے دفتر آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ابراہیم دودا، عالم خان انگاریہ، میربہادرخان جاموٹ، نوید عالم بلوچ، میرعالم خان جاموٹ، عبدالستار انگاریہ، ڈاکٹر نورمحمد انگاریہ، ایوب یوسف انگاریہ، مزار خان، وڈیرہ سلیمان انگاریہ، وڈیرہ محمد خان، وڈیرہ محمد حسن صابرہ،علی بخش فقیر، وڈیرہ غلام شفیع باکھڑا ودیگر سمیت بڑی تعداد میں معززین و کارکنان نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے