سیاسی جماعتوں کو اکائونٹس کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اکائونٹس کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اکائونٹس کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کروائیں۔

تمام سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن اور اخراجات جمع کروائیں ،فنڈر کے ذرائع ،اثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اکائونٹس کی آڈٹ رپورٹ بھی جمع کر وائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے