سوئیڈن سے تمام مسلم ممالک بائیکاٹ کا اعلان کریں، مولانا عبدالغفور حیدری
مکہ مکرمہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سوئیڈن سے تمام مسلم ممالک بائیکاٹ کا اعلان کریں جنہوں نے کلام اللہ کو جلاکر دہشتگردی کی انتہا کر دی مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے ہند یوتھ کلب کے چیئرمین مولانا احمد عبداللہ جمعیت چمن کے رہنما مولانا عبد الولی ممتاز ٹرانسپورٹر میر حاجی حکمت لہڑی، جمعیت تحصیل سوراب کے نائب امیر مولانا غلام اللہ، میر جواد لہڑی، میر دانش لہڑی و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محسن جمعیت مولانا غلام رسول مینگل الحاج مراد بخش الحسنی حافظ خلیل احمد سارنگزئی سیف الرحمن ودیگر رہنماؤں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سوئیڈن سے تمام مسلم ممالک تمام تر تجارتی تعلقات منقطع کیا جائے انکے سفیر کو فوری ملک بدر کریں جنہوں نے کلام اللہ کو جلاکر دہشتگردی کی انتہا کر دی دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان فوری اقوام متحدہ کے اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک صف بن کر بل پاس کریں کہ کلام اللہ کی توہین کرنے والوں کی سزا موت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئیڈن جان بوجھ کر مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انکے ایسے حرکتوں کی سخت مذمت کرتے ہیں بعد ازاں مکہ مکرمہ کے سماجی شخصیت شیخ محمود مینگل نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری شیخ الحدیث مولانا منظور احمد مینگل کو جبہ ھدیہ کیا۔