اوتھل پولیس کی کامیاب کاروائی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس نے کامیاب کاروائی کر تے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکر لیا، چوری شدہ سامان برآمد۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اوتھل جان محمد جاموٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 52/2023 بجرم 380 ت پ تھانہ اوتھل میں ملوث دو ملزمان عبدالکریم ولد عبدالستار سکنہ جیکب آباد حال اوتھل، محمد حسن ولد محمد رمضان سکنہ لاکھا گوٹھ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سامان ایک کڑھائی،ایک عدد چولہا،ایک عدد بیٹری اوساکا کمپنی،ایک عدد ہتھوڑا اور پانچ عدد پیچکس، پانے مالیتی-/15000 روپے برآمد کرلئے۔ ملزمان نے چانڈیہ ہوٹل اوتھل کا تالا توڑ کر متذکرہ بالا سامان چوری کیا تھا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے