ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی،فی تولہ سونے کی قیمت 8ہزار روپے کم ہو گئی۔صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8ہزار کی کمی دیکھنے میں آئی، کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2لاکھ 8ہزار روپے کا ہو گیا۔عید سے قبل سونے کی تولہ قیمت 2لاکھ 16ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ آج صبح ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی واقع ہوئی ، جب کہ اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار تاریخی بلندی تک جا پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے