سنجاوی میں کارو کاری کے الزام میں منگیتر نے لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) سنجاوی میں کارو کاری کے الزام میں منگیتر نے لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سنجاوی کے علاقے بٹے تیر میں کارو کاری کے الزام میں منگیتر نے بیس سالہ نوجوان محمد ہاشم اور نوجوان مسماۃ (ن)پر فائرنگ کرکے لڑکی اور لڑکے کو قتل کر دیا لاشوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے