بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر دیگر شہروں کی طرح دالبندین میں بھی مکمل طور پر پہیہ جام ہڑتال

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر دیگر شہروں کی طرح دالبندین میں بھی مکمل طور پر پہیہ جام ہڑتال کی گئی آر سی ڈی شاہراہ پر واقع دالبندین مشرقی بائی پاس کے مقام پر بی این پی کے ضلعی صدر میر یار محمد مینگل کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کر دی جس کے سبب دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بی این پی کے مرکزی رہنماء حاجی بابو محمد انور نوتیزئی میر نصیر آحمد ریکی محمد ہاشم لجئی وقار ریکی ابراھیم بلوچ ملنگ عید محمد، براہیم مینگل، ثناء اللہ بلوچ، حاجی افضل نوتیزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے بی این پی کے ضلعی نائب صدر اقبال ریکی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد ابراہیم ریکی اور دیگر نے کہا کہ وڈھ میں ایک نام نہاد قبائلی رہنماء پرامن ماحول کو عرصہ دراز سے خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے جسے معصوم و بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے اغواء برائے تاوان چوری اور ڈکیتی کی مکمل طور پر چوٹ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وڈھ مسئلے کو قبائلی مسئلہ قرار دے دینا قطعی طور پر درست نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے متعلق آواز بلند کرنے قومی وسائل پر دسترس حاصل کرنے اور بلوچ حق حاکمیت کیلئے جدوجہد کی پاداش میں بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا جارہا ہے بی این پی کے قائد منفی ہتھکنڈوں سے ہر گز مرعوب نہیں ہوں گے بی این پی قومی حقوق کی جدوجہد سے ہر گز دستبردار نہیں ہوں گے مظالم کے خلاف بی این پی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کرتوتوں سے پورا بلوچستان واقف ہے صوبے کے بدامنی میں ان کا بڑا ہاتھ ہے حکمران ایسے عناصر کی سرپرستی کرکے جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں بی این پی نے ہر وقت حق اور سچ کی آواز بلند کر دی ہے اور آئیندہ بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کو لگام نہیں دیا گیا تو بی این پی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے