بلوچستان میں قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے،نواب ثنا اللہ خان زہری
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے مختلف مقامات شیرانی چیک پوسٹ پر دہشگردوں کی حملہ میں سیکورٹی جوانون کی شہادت تربت کے قریب دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے میجر ثاقب ایک حوالدار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملون کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے شہداء کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے پاک فوج ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے قربانیاں ناقابل فراموش ہے دہشت گرد اپنے ناپاک مزموم عزائم کی تکمیل کے لئے سیکورٹی کے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتیں اور عوام اپنے قابل فخر سیکورٹی کے جوانوں کی پشت پر ہے شرپسند عناصرکی انتشار پسندانہ سوچ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہید میجر ثاقب کے خاندان اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے۔