اوتھل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 2افراد زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل کے قریب خونی شاہراہ نے ایک اور جان نگل لی، حاجی پیر کے قریب پک اپ اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹرسائیکل سوار بیٹا جاں بحق،باپ اور قریبی عزیز سمیت دو افراد شدید زخمی،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے علاقے حاجی پیر کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی پک اپ اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بیٹا نجیب اللہ گدور ولد عبدالعزیز گدور جاں بحق جب کہ باپ عبدالعزیز گدور ولد محمد عمر اور قریبی عزیز سمیر ولد نصیرشدید زخمی ہوگئے۔لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بیلہ کے ایک ہی خاندان اور گدور قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔آئے روز حادثات کی وجہ سے مین RCD قومی شاہراہ کو خونی شاہراہ کانام دیا گیا۔بلوچستان کی کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے والی مصروف شاہراہ ہونے کے سبب لسبیلہ بالخصوص بلوچستان کے عوامی حلقے کافی عرصہ سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ اس سنگل شاہراہ کو دو رویہ سڑک بنائی جائے لیکن نہ جانے کب یہ خونی شاہراہ ڈبل وے میں تبدیل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے