دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں قومی اتحا کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ملک عبدالولی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے دہانہ سر کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرینڈ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ صوبے میں پرامن صورتحال کو سبوتاژکرنے اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کو قانونی گرفت میں لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں، دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ گورنر بلوچستان نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔