عید الاضحی پرمعاشرے کے پسماندہ، غریب و نادار لوگوں کو نہ بھولیں، نوابزادہ لشکری خان رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صاحب استطاعت لوگ عید الاضحی پرمعاشرے کے پسماندہ، غریب و نادار لوگوں کو نہ بھولیں۔اپنے ایک ٹوئٹ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے اس دن حضرت ابراہم اور حضرت اسماعیل نے رہتی دنیا تک قربانی کی ایک عظم مثال قائم کی ہمیں بھی چائیے کہ اس دن اپنے غریب، پسماندہ دوست واحباب، ہمسایوں، کمزدو لوگوں کو شریک کریں یہ اسلام اور انسانیت کا درس بھی ہے، انہوں نے کہاکہ خود نمائی اور نمائش سے معاشرے کے پسماندہ لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے اس سے اجتناب کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے