جمرہ عقبہ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے حجاج کرام کی منیٰ آمد

حجاج کرام آج 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوئے تھے اور اب حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کر رہے ہیں۔حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے، قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گےاور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے