کوئٹہ سے 24جون کو لاپتہ ہو نے والے شخص کی لا ش بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے 24جون کو لاپتہ ہو نے والے شخص کی لا ش بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ طور ناصر پھاٹک کے قریب فلیٹ سے عبدالرشید نا می نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول چمن کا رہائشی اور محکمہ صحت کا ملازم تھامقتول 24 جون سے لاپتہ تھا۔پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے