وزیر اعلیٰ بلو چستان کا بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی تخفیف کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی تخفیف کا اعلان کر دیا۔ منگل کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے اہم اقدام اٹھا تے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ کے قیدیوں کی سزا میں 2ماہ کی تخفیف کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ قید کی مدت میں رعایت کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قید یوں پر نہیں ہو گا۔وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔