زہری، طوفانی ہواؤں کے باعث 132Kv ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاورزکی مرمت وبحالی کاکام مکمل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث 132Kvسوراب۔ زہری ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاورزکی مرمت وبحالی کاکام مکمل کرلیاگیاہے۔کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) اور گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) نے سخت گرمی اور مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے زہری گرڈاسٹیشن کوبجلی کی فراہمی بحال کردی ہے اور اب معمول کے مطابق زہری گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ علاوہ ازیں کیسکونے طوفانی ہواؤں سے متاثرہ 132Kvگوال حیدر زئی اورمسافر پور کے درمیان گرے ہوئے ٹاور کی دوبارہ تنصیب کاکام بھی مکمل کرلیاگیاہے جس کے بعد گزشتہ روز مسافرپور اور ژوب گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے اور مذکورہ گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ تاہم کیسکونے طوفانی ہواؤں اوربارش سے متاثرہ علاقوں کے تمام صارفین سے اس دوران بجلی بند ش کے باعث زحمت پر معذرت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے