رخشان یونیورسٹی کا قیام خوش آئند ہے، ثناء بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی کو ساڑھے00 7ارب روپے کا بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ رخشان یونیورسٹی کا قیام خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ پینے کی صاف پانی،صحت سمیت دیگر مدعات میں پی ایس ڈی پی میں رقم رکھنا خوش آئند ہے جن جن اضلاع میں پینے کی صاف پانی،بجلی،صحت کے حوالے سے پی ایس ڈی پی پر عملدرآمد سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ کو تجویز دی کہ وہ پی ایس ڈی پی میں یکم جولائی سے ترقیاتی عمل شروع کریں تاکہ ٹینڈر وغیرہ ہو اور صوبے میں جو 7سے 8مہینے کا ترقیاتی عمل رک جاتا ہے اس پر فوری طور پر عملدرآمد شروع ہو تاکہ بلوچستان بھی دیگر صوبوں کے برابر ترقی کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے