جسٹس نعیم اختر افغان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے پانچ ایڈیشنل ججز سے حلف لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے ایک سادہ و پر وقار تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے پانچ ایڈیشنل ججز صاحبان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ و ماتحت عدالتوں کے ججز صاحبان، سابق ججز اور وکلاء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ مستقل ہونے والے ایڈیشنل ججز میں جناب جسٹس اقبال احمد کاسی، جناب جسٹس شوکت علی رخشانی، جناب جسٹس گل حسن ترین ، جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جناب جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔ ان ججز کے مستقل ہونے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل ججز کی مجموعی تعداد تیرہ ہو گی ہے واضح رہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی منظوری کے بعد مذکورہ ججز کے مستقل ہونے کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے