آل بلوچستان انٹر ڈسٹرکٹ سی ایم کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کوئٹہ چلتن نے اپنے نام کر لیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام آل بلوچستان انٹر ڈسٹرکٹ سی ایم کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کوئٹہ چلتن نے اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل کے زیر اہتمامکوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاؤن سے جاری آل بلوچستان انٹر ڈسٹرکٹ سی ایم کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز بگٹی اسٹیڈیم میں کوئٹہ چلتن اور لورالائی کے درمیان کھیلا گیا فائنل کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس درا بلوچ تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوئٹہ ریجن کے چیئرمین محمد خیر سمیت دیگر بھی موجود تھے کوئٹہ چلتن نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر عبدالواحد کے 111رنز کی بدولت 209رنز بنائے جبکہ شبیر احمد 45رنز بنا کر نمایاں رہے لورالائی کی جاب سے داؤد خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں لورلائی کی ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنا سکی عبدالرشید نے55اور دواؤد خان نے 36رنز بنائے کوئٹہ چلتن کی جانب سے شبیر احمد نے تین اور محمد غوث نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اس طرح کوئٹہ چلتن نے فائنل 37رنز سے جیت لیا آخر میں ڈی جی سپورٹس درا بلوچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے