کوئٹہ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے وفدکادورہ کیسکوہیڈکوارٹرز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ممبربلوچستان مطہر نیازرانانے کہاہے کہ صوبہ میں بجلی کی فراہمی کیلئے کیسکومشکل حالات میں کام کررہی ہے جوکہ قابل تقلید ہے۔صوبہ میں سولر ٹیکنالوجی خاص طورپر زرعی ٹیوب ویلوں پر نصب کیاجائے تاکہ کیسکوکے سسٹم پربجلی کے اضافی بوجھ کو کم کیاجاسکے اور بلوں کی وصولی کے طریقہ کار کوبھی مزید بہترکیاجائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر ایک بریفنگ کے دوران کیا۔ دورے کے موقع پر نیپرا کے ڈائیریکٹر لشکر خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر حافظ عرفان بھی موجود تھے جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالکریم جمالی، چیف انجینئر(ٹیکنیکل) شفقت علی، آپریشن ڈائریکٹر سید یوسف شاہ، چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی) محمدنعیم کاکڑ،چیف انجینئر (ڈیولپمنٹ) ولی محمداچکزئی، چیف انجینئر پلاننگ سمیع اللہ، چیف انجینئر(اواینڈایم) محمداقبال بڑیچ،کسٹمرسروسز ڈائریکٹر محمدہاشم جوگیزئی، ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ایڈمن) سید عزیر علی حسنی کے علاوہ کیسکو کے دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانانے کہاکہ صوبہ میں بجلی کی بہتری اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے کونسل آف کامن انٹرسٹ (CCI) کے ہونے والے اجلاس کیلئے کیسکواپنی تجاویز مرتب کریں تاکہ اسے صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والے اجلاس میں پیش کیاجاسکے۔ انہوں نے حبیب اللہ کوسٹل اور شیخ ماندہ کے بند پاور ہاؤسز کو دوبارہ فنکشنل کرنے کے حوالے سے ایک ورکنگ پیپر تیار کرکے نیپرا اتھارٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں اتھارٹی کیسکوکو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرعبدالکریم جمالی نے نیپرا کے ممبر بلوچستان کو کمپنی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کمپنی صوبہ کے 31اضلاع میں آپریشن سرکلز میں 6آپریشن ڈویژن کے 7لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کونے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت کیسکومختلف زرائع سے بجلی حاصل کررہی ہے جوکہ صوبہ کی ضروریات کے لئے کافی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ سی پیک کے حامل گوادر یعنی مکران کی مستقبل کی برقی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے حال ہی میں ایران سے مزید پولان۔ جیوانی کے زریعے 100میگاواٹ بجلی حاصل کرریہ ہے اس کے علاوہ انہتائی اہمیت کے حامل مکران۔گوادرکو نیشنل گرڈسسٹم سے منسلک کردیاگیاہے جوکہ ایک سنگ میل ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے اب مکران کو نیشنل گرڈسسٹم سے بلاتعطل بجلی فراہم کیاجاسکے گا۔کیسکوچیف نے ریکوری کے حوالے سے مشکالت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس وقت زرعی صارفین کی جانب سے بلوں کی شرح وصولی بہت ہی کم ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے مشکلات میں اضافہ اور بقایاجات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کوئٹہ میں کئی سالوں سے بندحبیب اللہ کوسٹل پاور ہاوس اور25میگاواٹ کے حامل ٹی پی ایس شیخ ماندہ کے دوبارہ چلنے سے کوئٹہ شہرمیں وولٹیج کے پروفائل میں کافی بہتری آئے گی۔اس کے علاوہ کیسکواے ٹی اینڈسی لاسز کومدنظررکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں مختلف کیٹیگری کے تناسب سے لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔