وندر، خاتون کو موبائل فون کے ذریعے ہراساں کرنے پر1، شخص گرفتار

وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر پولیس کی کامیاب کارروائی بیوہ خاتون کو موبائل فون کے ذریعے ہراساں کرنے اور خاتون سے غیر اخلاقی نازیبا گفتگو کرنے پر لواحقین نے وندر پولیس تھانہ پہنچ کر درخواست دائر کرائی جس پر وندر پولیس تھانے کے انچارج سب انسپکٹر عبدالحق موسیانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نزر انگاریہ نے کارروائی عمل میں لاکر شہزاد ولد کریم بخش قوم شیخ ساکن لاکھڑا حال روزی محلہ وندر کو گرفتار کرلیا اس دوران ملزم شہزاد شیخ سے تھانہ گارڈن کراچی کی حدود سے چوری شدہ سی جی ہنڈا 125 موٹر سائیکل ماڈل 2021 اور ایک عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور اور پانچ عدد زندہ کارتوس برآمد کرکے پولیس تھانہ وندر میں مقدمہ درج کرلیا علاوہ ازیں وندر پولیس کے مطابق ملزم لاکھڑا، لیاری، اوتھل کے تھانوں میں ملزم کے خلاف منشیات سمیت دیگر جرائم میں مقدمات درج تھے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر عبدالحق موسیانی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وندر میرا گھر ہے یہاں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری رہیں گی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کا رعایت نہیں کیا جائے گا جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لونگا وندر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے وندر پولیس کے جوان ہمہ وقت چوکس ہیں وندر شہر سے منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شاملِ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے