نوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ، وزیراعظم نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی ممکن بنانے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔ مسلم لیگ (ن ) کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ کی وطن واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وزیراعظم شبہاز شریف نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے، جبکہ معاون خصوصی عطاء اللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالتوں میں جاری مقدمات کی تیز رفتار پیروی کو یقینی بنائے گی، اور قائد ن لیگ کی نااہلی اور مقدمات کے خاتمے کے لیے کام کو تیز کیا جائے گا۔