ممکنہ بارشوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے بہتر انداز میں اقدامات کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ متوقعہ مون سون بارشوں کے پانی کو راستہ دینے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت پیشگی اقدامات کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایم ایم ڈی اور محکمہ ایریگیشن بی اینڈ آر کی بھاری مشینری کو الرٹ رکھا جائے تاکہ بروقت اقدامات کرکے عوام کو ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے جبکہ سول ہسپتال سول ڈسپنسریوں اور بی ایچ یوز میں بھی ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مستعد رہیں گے شہر کے تمام نالوں کی صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون بارشوں کے پیشگی اقدامات کے حوالے سے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میرصفدرخان عمرانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ایکسین بی اینڈ آر بشیر احمد ناصر ایکسین پی ایچ ای محمد کاظم لونی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ تحصیلداران مجیب الرحمٰن ساتکزئی سید محمد شاہ سید ذوالفقار شاہ صدورا خان ابڑو خاوند بخش منجھو سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران شہر کے مین نالوں کو کھولنے کا کام ابھی سے شروع کیا جائے متوقع بارشوں کے دوران محکمہ ایریگیشن۔ایم ایم ڈی۔ میونسپل کمیٹی۔ بی اینڈ آر سمیت دیگر محکمے متحرک ہو جائیں تاکہ ہنگامی حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے گزشتہ سیلاب کے دوران متاثرہ روڈ نیٹ ورک کی فوری بحالی کے بعد عوام کو کافی سہولیات میسر ہوئیں تھیں اس مرتبہ بھی ممکنہ بارشوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے بہتر انداز میں اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے