ممتاز قانون دان ملک سمندر خان کاسی ایڈو کیٹ کاپیپلز پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ممتاز قانون دان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ملک سمندر خان کاسی ایڈو کیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر دیا۔ پیر کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی دوغلی سیا ست کا کوئی ذی شعور نظریہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات فعل اور عمل کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی،پارٹی مفادات،پسند کی شخصیات اور سیلاب میں متاثرین کو پیسے دینے پر پی پی پی کے چیئر مین کی خاموش سمجھ سے بالا تر ہے۔