خضدار، دو کمسن بہن بھائی پانی میں ڈوب کر جاں بحق، ورثاء کاحتجاجاً این اے 25 ہائی وے بلاک

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں دو کمسن بہن بھائی پانی میں ڈوب کر جاں بحق، ورثاء نے احتجاجاً ڈیم کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف این 25 ہائی وے بلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کوخضدار کے نواحی علاقہ کہنک میں ڈیلے ایکشن ڈیم کے پانی میں ڈوب کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے پہلے بہن ڈیم کا پانی پار کرکے دوسری جانب جانے کی کوشش میں ڈوب گیا اور ان کا بھائی ان کو بچانے کی کوشش کی اور وہ بھی ڈوب گیا دونوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچائی گئی جن کے نام نصیب اللہ ولد جمعہ خان اور خان زادی بنت جمعہ خان کے نام سے ہوئی جن کا تعلق لانگو قبیلے سے ہے۔ واقعہ کے بعد کوشک کے مقام پر مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا اور کافی دیر تک ٹریفک روکے رکھا ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکدار نے ناقص منصوبہ بندی کے تحت ڈیم کو اس طرح بنایا ہے کہ آبادی کو شہر آنے کا راستہ نہیں ہے آج عید کی خریداری کے لئے بہن اپنے بھائی کے ساتھ بازار کے لئے نکلا اور وہ دونوں ڈیم کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے حکومت واقعہ کی انکوائری کرے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی اور چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے روڈ ٹریفک کے لئے کھلوادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے