بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشنز روک دیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے الیکشنز روک دیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست سابق پی سی بی کمیٹی ممبر گل محمد کاکڑ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی کی گورننگ باڈی کی نامزدگی کی گئی، آئی پی سی محکمہ بین الاقوامی کی جانب سے پی سی بی کو بلانے کے لیے 13 رکنی بورڈ آف گوررنسس کی مینجمنٹ کمپنی بنائی گئی تھی، 20 جون کے کمیٹی اجلاس میں کمیٹی کی مد میں دو ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔درخواست گزار کے مطابق آئی پی سی محکمہ بین الصوبائی کی جانب سے فیصلے کے برعکس مختلف نوٹی فکیشن جاری کیے تھے، غیر مجاز کمیٹی کی جانب سے 27 جون کو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے۔

درخواست گزار کی استدعا کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افتخان اور جسٹس عامر نواز کی جانب سے منظور لیا گیا اور پی سی بی چیئرمین کے الیکشن کو روکنے کا حکم دے دیا گیا۔دوسری طرف بلوچستان ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، کیس کی سماعت چیف جسٹس سمیت دو رکنی بینچ کیس کی سماعت 17 جولائی کو کرے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے 27 جون کو الیکشنز ہونا تھے، جن کی نگرانی کیلئے حکومت نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو خود مختار ایڈجوڈیکیٹر تعینات کیا تھا۔پی سی بی سربراہ کے طور پر نجم سیٹھی خدمات انجام دے رہے تھے لیکن انہوں نے موجود الیکشنز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے