بجٹ اجلاس، طویل ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو تنخواہ کے 3 اعزاز یے دینے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران طویل ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے 3 اعزاز یے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اعزاز یے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)، پولیس، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ملازمین کو دیے جائیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جہاں خاطر خوا اضافہ کیا وہیں ان کے 6 منجمد الاؤنسز میں کو بھی بڑھا دیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈیوٹی اسٹیشن سے باہر سرکاری سفر اور رات کے قیام کے ڈیلی الاؤنس اور مائیلج الاؤنس میں 50فیصداضافہ کر دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل چارجز ، کرنٹ چارج، ڈیپوٹیشن الاؤنس میں 50فیصد اضافہ کر کے 12ہزار روپے سے بڑھا کر 18ہزار روپے کر دیاگیا ہے۔ملٹری کے کنسٹنٹ اٹنٹڈ الاؤنس کو 7ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے جب کہ مجاز پنشنرز کے ڈرائیور الاؤنس کو 14ہزار روپے سے بڑھا کر 21ہزار روپے کر دیاگیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے