آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی خلا میں پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اسے خلا میں بھیج دیا۔ خصوصی طور پر تیار کیے گئے غبارے کے ذریعے ٹرافی کو سطح زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلند پر ارضی مدار سے تقریباً باہر بھیجا گیا۔مدار میں پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نےزمین کی جانب سفر شروع کیا اور یہ سیدھی احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں جا اتری۔ارضی مدار تک پہنچنے اور پھر واپسی کے سفر کے لمحات کو غبارے پر نصب جدید اور طاقت ور کیمروں نے قید کیا۔آئندہ چند ماہ کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی 18 ممالک کا سفر کرے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈکے سربراہ جے شاہ نے ٹویٹر پر ورلڈ کپ ٹرافی کی خلا میں لانچ اور پھر واپسی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا کھیل کسی بھی دوسرے اسپورٹس سے زیادہ بھارتی قوم کو متحدہ رکھتا ہے۔ٹرافی کی لانچ پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کا ٹور اس اہم ترین ورلڈ ٹورنامنٹ کی جانب سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو آئی سی سی کا اب تک سب سے بڑا ورلڈ کپ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے