کراچی میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کیخلاف کتے کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کیخلاف کتے کی ہلاکت کے مقدمے سے متعلق کاپی جمع کرادی گئی۔کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کیخلاف کتے کی ہلاکت سے متعلق سماعت ہوئی۔

پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کیخلاف کتے کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او فیروز آباد نے ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں پیش کردی۔مدعی مقدمہ ریاض حسین نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ علی حسن اور مصطفیٰ سے میری کتے جوجی کے حوالے سے گالم گلوچ ہوئی تھی۔ ملزمان نے مجھے دھمکی دی تھی کہ تمہارا کتا چند دن کا مہمان ہے۔ دس فروری کو پولیس اہلکاروں نے میرا کتا چوری کیا تھا۔ 12 فروری کو میرا کتا ہل پارک کی کچرا کنڈی میں مرا ہوا ملا۔ ملزمان نے بے دردی سے کتے مار کر ہلاک کیا اسکا سینہ جلا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے