پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے عام انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں گے پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی بلوچستان سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ملاقات کرنے والے لورالائی ڈویژن کے صدر لالا رحمت خان کدیزئی، جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر، ضلع لورالائی کے صدر اخندزادہ احسام الدین کدیزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات کے دوران لورالائی ڈویژن اور ضلع لورالائی کے پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جدوجہد کی بدولت پارٹی کے کونسلروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جسکے بعدمخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بھی پارٹی کے کونسلر کامیاب ہوئے جنہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں عام انتخابات قریب آچکے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے پارٹی کو ہر دور میں ختم کرنے کی سازشیں ہوتی رہی ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی زندہ ہے لیکن پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے