وزیر داخلہ بلوچستان کی تربت میں بم دھماکہ کی مذمت واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گواد)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے تربت میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی ایما پر بننے والے دہشت گردی کے منصوبے کو خاک میں ملائیں گے، ہمیں محفوظ بنانے والے اپنے محافظین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔