خاران میں بجلی کی عدم دستیابی پر عوام سڑکوں پر نکل آئے
خاران(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر مملکت توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے حلقہ انتخاب رخشان ڈویژط کے ہیڈکواٹر خاران بازار شاہوانی چوک کے تاجر برادری ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شاہوانی چوک بازار خاران میں ٹائر جلا کر احتجاج کی احتجاج کے باعث نیشنل بینک،مین اڈہ،ہندومحلہاور قبرستان جانے والے روڑ پر ٹریفک کی آمدورفت گھنٹوں رک کر گاڑیوں کی لبمی قطاریں گئی احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شاہوانی چوک بازار کے دوکانداروں نے کہا کہ ایک طرف سے خاران میں قیامت خیز گرمی اور دوسری جانب عیدالاضہی سر پر ہے اور شاہوانی چوک کا ٹرانسفارمر گزشتہ پانچ دنوں سے جلا ہے درجنوں دوکاندارون اور ٹیلرماسٹروں سپراسٹور مالکان کا کاروبار متاثر ہو کر روزانہ لاکھوں کا مالی نقصان ہو رہا ہے مظاہرین نے کہا کہ بار بار فریاد کے باوجود کیسکو کی جانب سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے عملی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے اور دوکاندار عذاب میں مبتلا ہیں احتجاجیوں نے کہا کہ کیسکو مذکورہ ٹرانسفارمر کو لاہوری قرار دیکر فوری مرمت سے گریزاں ہے جو ظلم ہے ایک طرف سے خاران میں ٹرانسفارمر اور کمبوں کے چرچے دوسری جانب آدھا بازار بجلی سے محروم ہے محض خیرخواہ و محسن فرزند کے ناموں سے لوگوں کو ریلیف نہیں ملتا مظاہرین نے کہا کہ خاران کے عوام نے اس دن کے لیئے حکمرانوں کو ووٹ دیا کہ تاجر برادری بجلی کے لیئے رلتے رہیں اور نمائندگان تماشا دیکھیں اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو نے مظاہرین سے مزاکرات کی مظاہرین نے اعلان کی اگر چوبیس گھنٹے میں شاہوانی چوک بازار خاران کے تاجر برادری کو بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی تو خاران کوئٹہ مین شاہراہ پر دھرنا دیکر بلاک کرکے احتجاج کرینگے کیسکو کے ذمہ داراں سمیت وفاقی وزیر مملکت حاجی محمد ہاشم نوتیزئی ایم پی اے خاران کمشنر و ڈپٹی کمشنر خاران فوری نوٹس لے.