جناح ہاؤس سمیت عسکری تنصیبات پر ہونیوالے حملوں کے سبب بلوچستان کا بچہ بچہ شدید غم و غصہ میں ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز اور ترجمان بابر یوسفزئی ،موسی خان، شاہینہ خان، بلال بازئی نے جناح ہاوس کا دورہ کیا اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیاوفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم بلوچستان سے لاہور تمام بلوچ برادری کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں، 9 مئی کو جناح ہاؤس سمیت عسکری تنصیبات پر ہونیوالے حملوں کے سبب بلوچستان کا بچہ بچہ شدید غم و غصہ میں ہے اور ملک دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے وفد نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج پورے پاکستان کی حفاظت کی ضامن ہے، افواج پاکستان کے خلاف اٹھنے والی کسی بھی آواز اور ہاتھ کو بلوچستان کا کوئی بھی فرد برداشت نہیں کر سکتا، ہم اپنے مال اور جانوں سمیت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، فوجی املاک پر ہونیوالے حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں وفد نے حکومت وقت اور عدالتوں سے فوری انصاف اور قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں و تخریب کاروں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دل شکن واقعات وقوع پذیر نہ ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے