تربت میں دھماکہ قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت اور ایک خاتون اہلکار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا اور سیکیورٹی فورسز کو مرعوب کرنا ہے دہشت گردوں کے مزموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کا عمل جاری رکھ کر عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کیا جا سکتامکران کے باشعور عوام ترقی مخالف عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں شہید اہلکار کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے