بلوچستان کے دشوار گزار علاقوں کو موٹرویز سے منسلک کردیا گیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے دشوار گزار علاقوں کو موٹرویز سے منسلک کردیا گیا، این 30شاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،گوادر موٹرے کی تعمیرکا آغاز کردیا گیا،سی پیک کے مغربی روٹ پنجاب اور سندھ کو بلوچستان سے ملانے والی این 30شاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،شاہراہ کی تعمیر پر 19۔19بلین روپے لاگت آئی ہے، نال ٹو آواران مشکے گوادر موٹروے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا 3 ہزار ملین روپے بجٹ میں مختص تفصیلات کے مطابق 110کلومیٹر پر مشتمل بیسیمہ ٹو خضداراین 30روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے یہ سی پیک کا حصہ اور بلوچستان کو خضدار ڈسٹرکٹ کے ذریعے سندھ اور پنجاب سے ملاتی ہے اس شاہراہ کی تعمیر کا آغاز چار سال قبل ہوئی تھی اور اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے شاہراہ پر 19۔19بلین روپے لاگت آئی ہے اس شاہراہ کے تکمیل سے نہ صرف بلوچستان کے کئی اضلاع و تحصیل این 25شاہراہ اور ایم 8روڈ سے منسلک ہوجائیں گے بلکہ سفری سہولت تجارتی سہولت میسر آئیگی۔ دریں اثناء رواں ہفتے گوادرموٹرے نال ٹو آواران مشکے شاہراہ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا یہ 168کلومیٹر پر مشتمل ہے جس کے لئے 3000ملین روپے مختص کیا گیا ہے اور اس کا ٹھیکہ ڈی بلوچ کنسٹریشن کمپنی کو دیدیا گیا ہے، خضدار نال سے مشکے آواران تک راستہ دشوار گزار اور آمدو رفت کا کوئی بھی ذریعہ نہیں تھا تاہم یہ روڈ منصوبہ مکمل ہونے سے خضدار اور آواران کے درمیان فاصلہ انتہائی کم رہیگا اور عوام کو آمد ورفت کی سہولت میسر آئیگی اور تجاراتی مواقع بھی میسر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے