بلوچستان اسمبلی اجلاس ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود شروع نہ ہوسکا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی اجلاس ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود شروع نہ ہوسکا اسمبلی افسران و اسٹاف نے انٹری گیٹ پر احتجاجاً دھرنا دے دیا صدر یونین ظفر رند نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے افسران سے متعلق رول سروس میں ترمیم کی جا رہی ہے گورنر کو لیٹر بھیجا گیا ہے ہمیں معلوم نہیں کیا ترمیم کی گئی ہے جب تک ترمیم سے متعلق لیٹر نہیں دیکھایا جاتا احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ترمیم سے متعلق لیٹر ہمیں دیکھانے میں کیا قباحت ہے جب گورنر کا سائن ہوگیا تب تو قانون بن جائے گا تب کمیٹی میں لیجانے کا کیا فائدہ ہوگا جب تک لیٹر نہیں دیکھایا جائے گا اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی نے احتجاج کرنے والے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وقت سے پہلے آپ لوگ گھبرا جاتے ہیں کچھ نہیں ہوگاجو بھی ترمیم ہوگی آپ کو اعتماد میں لیں گے۔ اسپیکر اسمبلی جان جمالی نے کہا کہ لیٹر جب گورنر سے سائن ہوکر آئے گا تو کمیٹی میں معاملہ لے جائیں گے اس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی اپنے چیمبر میں چلے گئے