اوستہ محمد، شہریوں کو پانی کی شدید کا سامنا
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد پانی کی شدید قلت۔شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے واٹر سپلائی فیز ٹو کے تالاب خشک ہو چکے ہیں۔قیامت خیز گرمی میں پانی نہ ہونے کی۔وجہ سے شہری تڑپ رہے ہیں۔شہریوں کا واٹر سپلائی فیز ٹو پر سخت احتجاج۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ایچ ای کی خلاف شدید نعرے بازی۔پانی دو پانی دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد واٹر سپلائی فیز ٹو میں پانی کی قلت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وزیر علی عمرانی،جنرل کونسلر راجہ خان گولہ کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں پانی دو پانی دو کے نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وزیر علی عمرانی،کونسلر راجہ علی گولہ نے کہا کہ فیز ٹو واٹر سپلائی کے تالاب خشک ہو چکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ایچ ای کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے۔فیز ٹو میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیرتھر کینال میں پانی ہونے کے باوجود فیز ٹو واٹر سپلائی کے تالاب خشک پڑے ہیں۔پانی سے زمینداروں کی فصلیں کاشت کی جا رہی ہے مگر شہریوں کو پینے کا پانی نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ ای انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر 3 دن کے اندر پی ایچ ای فیز ٹو کے تالابوں میں پانی اسٹور نہیں کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی یو بی ایل چوک پر احتجاجی کیمپ لگا کر سخت احتجاج کریگی۔