اطلاع برائے لواحقین فوت شدہ ملازمین محکمہ زراعت حکومت بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع رانی باغ سریاب روڈ کوئٹہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالیہ فیصلے بحوالہ ملازمت ہائے عمومی و نظم نسق کے نوٹیفکیشن نمبرSO(R-1)5(13)S&GAD 2023/1632-1371 لواحقین (بیوی،خاوند،یا ایک بچہ،بچی)کو ملازمت دینے کے سلسلے میں پھر سے یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق لواحقین اپنی درخواستیں مطلوبہ ثبوت و اسناد،حلف نامہ وغیرہ اپنے ضلعی دفتر سے تصدیق کے ساتھ جلد از جلد دفتر ہذا میں جمع کرانے کا اہتمام کریں تاکہ متعلقہ حقداران ملازمت کی حق رسی میں عملدرآمد پر فی الفور عمل ہوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے