گر می کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ نے سمجھ سے بالاتر اور ناقابل برداشت ہے،رحیم آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کاکڑ کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کو 24 گھنٹوں میں صرف 7 گھنٹے بجلی دی جارہی ہے پوری رات میں صرف تین گھنٹے بجلی دیا جارہی حالانکہ علاقہ مکین ہزاروں روپے بجلی کے ماہانہ بل بھی متواتر جمع کرنے کے باوجود 24 گھنٹوں میں صرف سات گھنٹے بجلی دینا سمجھ سے بالاتر ہے اتنی سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کرنا انتہائی غلط، افسوسناک عمل اور ظلم ہے انھوں نے کہا کہ کیسکو چیف فوری طور پر اس سرعام ظلم و زیادتی کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر علاقہ مکین سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ گرمی کے اس موسم میں جہاں سینٹی گریڈ 40 سے زیادہ ہیں اور ہوا بند ہونے کی وجہ سے لوگ سانس نہیں لے سکتے اس دوران کیسکو والوں کی ظلم و زیادتی سمجھ سے بالاتر اور ناقابل برداشت ہے علاقہ مکین اس بات پر مجبور ھوچکے ھیں کہ بجلی کے تمام میٹرز نکال کر کیسکو چیف کے حوالے کردیں انھوں نے کہا کہ شنید میں آیا ھے کہ ایس ڈی او کیسکو سٹیلائٹ ٹاؤن بشمول دیگر عملے نے ساز باز کر کے سٹلائٹ ٹاؤن کا پرانہ لائن تبدیل کرکے پائی پاس کا لائن ھمارے علاقے پر مسلط کردیا گیا ھے انھوں نے کہا کی اگر واقعی ایسا ھے تو ایس ڈی او کیسکو سیٹلائٹ ٹاؤن ھوش کے ناخن لیتے ھوئے سیٹلائٹ ٹاؤن اور کاکڑ کالونی کے علاقے کا پرانہ لائن دوبارہ بحال کردیں اور علاقہ مکینوں کو قصدا سخت احتجاج پر مجبور نہ کریں یہ بھی شنید میں آیا ھے دیگر علاقوں میں بجلی کی شاٹیج کو سیٹلائٹ ٹاؤن اور کاکڑ کالونی کے مکینوں پر بجلی بند کرکے پورا کیا جارھا ھے جو ظلم و زیادتی کا بد ترین مثال ھے جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہ ھم کیسکو چیف سے پرزور مطالبہ کرتے ھیں کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ھوئے سیٹلائٹ ٹاؤن کاکڑ کالونی کے مکینوں کو اس طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں بصورت دیگر بمارے پاس احتجاج کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا ھے بعد میں حالات کی ذمہ داری کیسکو سیٹلائٹ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے