نال میں سینکڑوں لوگوں نے آغا شکیل احمد درانی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بابائے بلوچستان کی سرزمین پر گرینڈ شمولیتی پروگرام،نال میں سینکڑوں لوگوں نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر آغا شکیل احمد درانی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں شریف شہزاد ماسٹر عبدلخالق مہراللہ سمالانی عبدالغفور سیاہ پاد محمد انور شعور محمد اختر محمد حسنی غلام مصطفی سمالانی کی قیادت میں نال گردو نواح علاقوں سے کلی سنجرانی کمبی لاغی شندی مروکی کودہ نال سٹی درنیلی وڈھ سمیت دیگرعلاقوں سے درجنوں لوگوں نے مختلف پارٹیوں سے استعفی دے کر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری پیپلز پارٹی کے رہنما آغا شکیل احمد خضداری محمد آصف جمالدینی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوے باقاعدہ پی پی پی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر پی پی پی کے رہنما آغا شکیل۔احمد خضداری میر محمد اصف جمالدینی سردار عزیز عمرانی بلند خان غلامانی حاجی مرزا خان لانگو یار محمد ٗ محمد اکرم زاکر باجوئی ودیگر نے شمولیت اختیارکی آغاشکیل احمد نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کی طرف سے خوش امدید کیا اور پارٹی جھنڈے پہنائے گرینڈ شمولیتی تقریب سے پی پی پی کے رہنما آغا شکیل احمددرانی پی پی پی نال کے رہنما حاجی مرزا خان لانگو قدیر احمد زہری جمعہ خان شکرانی محمد اکرم عبدالخالق میر مہراللہ سمالانی شریف شہزاد غلام اللہ لانگو عبدلو ہاب رند میر طریل جتک حمید غلامانی محمد انور شعور یار محمد محمد عثمان شاہوزئی محمد اختر محمد حسنی ودیگر نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے