بلو چستان ہائی کورٹ نے میرٹ کی بنیاد پر حب کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حاجی فوجان بڑیچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حب کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے چند لوگوں نے مخالفت کی تھی لیکن بلو چستان ہائی کورٹ نے میرٹ کی بنیاد پر عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے حب کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو، سینئر صوبائی وزیر سر دار محمد صالح بھوتانی خراج تحسین کے مستحق ہیں، بی اے پی نے ہمیشہ ہر پلیٹ فورم پر عوام کی آواز بلند کی ہے بلو چستان ہائی کورٹ کے21جون کے فیصلہ کو خیر مقدم کر تے ہیں۔ یہ بات بلو چستان عوامی پارٹی رہنماؤں ارباب شائتہ گل کاسی، حاجی فوجان بڑیچ، وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوارڈینیٹر نور خان ترین، علی کاکڑ نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حب کو ضلع کا درجہ دینے کے لئے بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھوتانی نے جدوجہد کی ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو اور سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھوتانی نے ہمیشہ عوام اور کارکنوں کے حقوق کی خاطر جود جہد کی ہے جس پر آج عوام اور کارکنوں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان ہائی کورٹ کی جانب سے 21جون 2023کا فیصلہ قائد سر دار محمد صالح بھوتانی کی جدو جہد کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی کے چند دوستوں نے حب کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے مخالفت کی تھی لیکن بلو چستان ہائی کورٹ نے میرٹ کی بنیاد پر عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے حب کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تمام ڈسٹرکٹس بلو چستان ہائی کورٹ کے فیصلہ پر لبیک کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی نظریں ہر وقت عدلیہ پر ہو تی ہیں، عدلیہ کے فیصلے پر خاموشی بلو چستان اور عدلیہ کے ساتھ ناانصافی ہو گی بلو چستان ہائی کورٹ کے21جون کے فیصلہ کو خیر مقدم کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی کا وژن ہے کہ بلو چستان کے ہر علا قے کے مسئلہ کو اجاگر کیا جائے، عوام کے مسائل کو اجاگر کر نے میں بی اے پی کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اللہ پاک کی امانت ہے، عوامی نمائندے عوام کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع حب میں انتظامیہ نے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینا شروع کر دی ہیں جس سے ثابت ہو تا ہے کہ سر دار محمد صالح بھوتانی بہترین عوامی لیڈر ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں بھر میں بلدیاتی انتخابات ہو گئے لیکن کوئٹہ میں نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضا فہ ہو ا ہے بلو چستان ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے کہ کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیا تی انتخابات کروائے جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان سے حب کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے معذرت نہیں کی تھی جام کما ل خان سمیت متعدد ساتھیوں نے حب کو ضلع کا درجہ نہ دینے کے حوالے سے عدالیہ سے رجوع کیا تھا۔