کوئٹہ، پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن 20 سے زائد بھکاری حراست میں لیکر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کردئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن مختلف علاقوں سے 20سے زائد بھکاری حراست میں لیکر سوشل ویلفیئر حکام کے حوالے کردئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے ڈی ایس پی سٹی عاصم علی شاہ اور دیگر عملے کے ہمراہ پرنس روڈ،منان چوک،طوغی روڈ، ٹیکسی اسٹینڈ،ریلوے اسٹیشن اور دیگر علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 20سے زائد بھکاری حراست میں لیکر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کردئیے۔ اس موقع پر اے سی سٹی عطا النعم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم شروع کی جائیگی اوربھکاری مافیا کے خاتمے تک یہ ریسکیوآپریشن جاری رہیں گے کوئٹہ کو بیگرز فری شہر بنانے میں ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ا ے سی سٹی نے مزید کہا کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے بھکاری بچوں کو بھیک دینے کی بجائے ان کی حوصلہ شکنی کرنیکی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے