کراچی ، ماں بیٹی زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) قیوم آباد کی رہائشی ماں بیٹی زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئیں ، ماں بیٹی گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، جن کا آبائی تعلق فیصل آباد سے تھا۔ڈیفنس تھانے کی حدود مکان نمبر 8 گلی نمبر 19 طبیبہ مسجد کے قریب سیکٹر 13 بی ایریا قیوم آباد کی رہائشی دو خواتین نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زہریلی چیز کھالی۔

اطلاع ملنے پر چھیپا ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور دنوں خواتین کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایک خاتون 16 سالہ ماہ نور دختر عمران جاں بحق ہوچکی ہے جبکہ دوسری خاتون 40 سالہ کلثوم زوجہ عمران کی حالت بھی غیر ہے جس کا فوری علاج معالجہ شروع کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین ماں بیٹیاں ہیں جو کافی عرصہ سے مذکورہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق لگتا ایسا ہے کہ جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی نے زہریلی شے کھائی یا پلائی گئی ہے یا اتفاقیہ طور پر انہوں نے خود پی ہے جبکہ رات کو جناح اسپتال میں لیڈی ایم ایل او کی عدم دستیاب کے باعث پولیس نے 174 کی کارروائی کے بعد لاش چھیپا سردخانے میں رکھوا دی۔دونوں خواتین کا آج پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ شعبہ تفتیش کے افسران علاقہ مکینوں کی مدد سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے